• اگر آپ اپنے اسقاط کو حتی الامکان پوشیدہ رکھنے کے بارے میں فکر مند ہیں، تو اپنے مخصوص مقام میں رکھنے کے بجائے اسقاط کی گولیاں اپنے منہ میں ا پنے گال اور نچلے دانتوں یا مسوڑھوں کے درمیان میں رکھیں۔ ایسی بعید ازامکان صورت میں جب کہ آپ کو سنگین مسئلہ درپیش اور آپ کو طبی امداد حاصل کرنا پڑے، مخصوص مقام میں استعمال کردہ گولیاں نظر آسکتی ہیں۔ بعض ممالک میں آپ کے مخصوص مقام میں گولیاں ملنے پر آپ کے خلاف رپورٹ درج کرائی جاسکتی ہے۔
  • آپ کے حمل کا دورانیہ کتنا طویل ہے؟ تحقیق سے نشان دہی ہوتی ہے کہ عموماً آپ کے حیض کے آخری پیریڈ سے 10ہفتے تک کے حمل کے لیے طبی اسقاط کا مشورہ دیا جاتاہے۔ اپنے حمل کا دورانیہ جانچنے کے لیے اپنے حیض کے آخری پیریڈ پریگنینسی کیلکولیٹراستعمال کیجیے۔
    آپ کی آخری مدت یا اس کے بعد شروع کیا تو:
    April 18th, 2017
    تم اب بھی اسقاط حمل گولی غور کر سکتے ہیں.
  • بعض ممالک میں، جہاں اسقاط کے حوالے سے سخت تہذیبی اورسماجی قوانین موجودہیں، اگراسقاط کے دوران آپ کو مدد کی ضرورت پڑے تو آپ کس کی مدد لے سکتی ہیں؟ اگر آپ کو طبی مدد درکار ہوتو آپ کس پربھروسا کرسکتی ہیں؟ بہتر ہے کہ آپ باخبر رہیں تاکہ اگر کوئی پیچیدگی سامنے آئے تو آپ کو معلوم ہوکہ آپ مدد کے لیے کس پر بھروسا کرسکتی ہیں۔

گولیاں استعمال کرنے سے پہلے:

  • ٭ اگر آپ کی رحم کی نالی میں مانع حمل آلہ (مثلاً IUDکا چھلا یا پروجیسٹرون IUD ) موجود ہوتو آپ کو اسے لازماً نکلوانا ہوگا،
  • ٭ اگر آپ بچے کو چھاتی کا دودھ پلاتی ہوں، تو misoprostolگولیوں سے بچے کو دست لگ سکتے ہیں۔ اس سے بچنے کے لیے بچے کو دودھ پلائیں، misoprostol گولیاں استعمال کریں، دوبارہ دودھ پلانے سے پہلے چار گھنٹے انتظار کریں۔
  • ٭ اگر آپ HIVکے ساتھ زندگی گزاررہی ہیں، تو بس یہ یقینی بنائیں کہ ان گولیوں کے استعمال سے آپ کی طبیعت مزید خراب نہ ہوجائے، آپ anti-retroviral دواؤں پر ہیں اور بصورت دیگر آپ کی صحت اچھی ہے۔
  • ٭ اگر آپ خون کی کمی (انیمیا) کی مریض ہیں، تو بہتر ہے کہ ہیلتھ کیئر پرووائیڈر کو بتادیں جو ضرورت پڑنے پر آپ کی مدد کرسکے۔ اگر آپ خون کی شدید کمی کا شکارہیں( آپ کے خون میں فولاد کی مقدار بہت کم ہے)، تواسقاط کی گولیوں کا استعمال خطرناک ہوسکتاہے۔

عمومی مشورے:

  • ٭ اس تمام عمل کے دوران وافر مقدار میں پانی پئیں۔
  • ٭ ہلکا کھانا کھائیں ( کریکرز اور ٹوسٹ متلی میں فائدہ مند ہوسکتے ہیں)
  • ٭ جب آپ misoprostolاستعمال کریں تو ایسی جگہ کاانتخاب کریں( مثلاً آپ کا گھر) جہاں آپ کو تنہائی میسر ہو اوراگر چاہیں تو چند گھنٹے لیٹ کرآرام کرسکیں۔
  • ٭ کسی ایسے فرد کو اپنے ساتھ رکھنا فائدہ مند ہوسکتاہے جو آپ کو گرم چائے یا کچھ کھانے کو لاکر دے سکے اور آپ کا خیال رکھے۔
  • ٭ یہ یقینی بنائیں کہ آپ کے پاس وافر تعداد میں خصوصی ایام والے پیڈز موجود ہوں۔ آپ انہیں نارمل پیریڈ کے مقابلے میں جلدی جلدی استعمال کرسکتی ہیں۔
  • ٭ ایسی صورتِ حال کے لیے منصوبہ تیار رکھیں جس میں آپ کو کسی علاج گاہ لے جانا پڑے۔