اسقاط کی گولیاں استعمال کرنے کے بعد آپ کیسا محسوس کریں گی؟

اینٹھن اور بلیڈنگ مرکزی اثرات ہیں۔ یہ علامات فائدہ مند ہیں کیوں کہ یہ ظاہر کرتی ہیں کہ دوا ئیں کام کررہی ہیں۔ لیکن آپ کو کس قدر اینٹھن اور بلیڈنگ ہوگی؟

  • ٭ بعض خواتین کے لیے اینٹھن بہت شدید اور ایام کی اینٹھن (اگر آپ کو ایام میں اینٹھن ہوتی ہو) سے زیادہ درد آمیز ہوتی ہے۔
  • ٭ بعض خواتین کے لیے بلیڈنگ ایام کی بلیڈنگ کے مقابلے میں زیادہ شدید ہوتی ہے۔ misoprostolلینے کے بعد پہلے چند گھنٹوں آپ کو مرغی کے انڈوں کے سائز کی خون کی پھٹکیاں آسکتی ہیں۔
  • ٭ دیگر خواتین اینٹھن ہلکی ہوتی ہے اور بلیڈنگ نارمل ایام کے پیریڈ جیسی ہوتی ہے۔

ہم چاہتے ہیں کہ آپ تیار رہیں!

  • ٭ اگرآپ کو معمول کے پیریڈ کے مقابلے میں زیادہ بلیڈنگ اور اینٹھن ہوتوتشویش کا شکار نہ ہوں۔
  • ٭ اگر آپ کو شدید اینٹھن محسوس ہوتو درد سے مقابلے کے لیے ibuprofen اچھی دوا ہے۔ آپ زیادہ تر ممالک میں میڈیکل اسٹورسے (ڈاکٹر کی پرچی کے بغیر) mg200 کیibuprofen خرید سکتی ہیں۔ ہر6-8 گھنٹے بعد 3-4 گولیاں (mg 200) کھائیں۔ اس سے درد کم ہوجائے گا۔

ہوشیار رہیں:

مل گرنے کے دوران مذکورہ بالا علامات نارمل ہیں۔ ہوشیار رہیں۔ ذیل میں چند ایسی نشانیاں ہیں کہ آپ پیچیدگیوں کے خطرے کی زد میں ہوسکتی ہیں:

  • بھاری مقدار میں بلیڈنگ: اگر آپ کے خیال میں آپ اسقاط سے گزرچکی ہیں لیکن اس کے باوجود لگاتار دو گھنٹوں کے لیے فی گھنٹا دوبڑے پیڈز بھگورہی ہیںbleeding image ، تو یہ بلیڈنگ بہت زیادہ شدید ہے۔ اگر آپ کو اتنی بلیڈنگ ہورہی ہو تو آپ کو طبی امداد طلب کرنا چاہیے۔ بھگونے سے مراد یہ ہے کہ بڑا پیڈ سامنے اور پیچھے، ایک سے دوسری طرف تک، آر پار خون میں پوری طرح تر بتر ہوچکا ہو۔
  • ٭ شدید درد: اگر آپ کو شدید درد ہو جو ibuprofen کھانے سے بھی ٹھیک نہ ہورہا ہو تو طبی امداد طلب کریں۔ اس قسم کے شدید درد کایہ مطلب ہوسکتاہے کہ آپ اپنے حمل سے متعلق پیچیدگی میں مبتلا ہیں۔ ایسا لگاتار درد جو ibuprofen سے بھی کم نہ ہورہاہو، خطرے کی علامت ہوسکتاہے۔ ہم سفارش کرتے ہیں کہ درد میں مبتلا کسی بھی حاملہ عورت کو طبی امداد حاصل کرنا چاہیے۔
  • ٭کیا آپ خود کو شدید بیمار محسوس کررہی ہیں؟ ہوسکتاہے آپ کوmisoprostol لینے کے دن سے بخار، متلی اور قے کی شکایت ہورہی ہو۔ یہ نارمل ہے۔ آپ کو اسقاط کی گولیاں استعمال کرنے کے بعد دن بہ دن خود کو بہتر سے بہتر محسوس کرنا چاہیے، نہ کہ بیمار۔ اگر آپ misoprostol کے استعمال کے بعد خود کو زیادہ بیمار محسوس کررہی ہو تو آپ کو طبی معائنہ کرالینا چاہیے۔