آپ کے پاس دو اختیارات ہیں۔ براہ کرم ڈیل میں دیے گئے مناسب خانے پر کلک کریں۔

اختیار1 Mifepristone :اورMisoprostol

قدم1 mifepriston :کی ایک گولی (mg 200 ( نگل لیں۔ ہوسکتا ہے mifepristonلینے کے بعد آپ ہلکی بلیڈنگ دیکھیں۔ یہ نارمل ہے لیکن آپ کو بلیڈنگ ہویا نہ ہو، آپ کو تمام اقدامات کی پیروی کرنا ہوگی۔

قدم :2 24تا48 گھنٹے انتظار کریں۔

آپ کو misoprostol استعمال کرنے سے پہلے 24گھنٹے انتظار کرنا چاہیے لیکن 48 گھنٹے سے زیادہ انتظار نہ کریں۔ انتظارکے دوران اپنی معمول کی سرگرمیاں جار

Step 3: Use misoprostol (4 pills, 200 mcg each)
misoprostolاستعمال کرنے کے دو طریقے ہیں: گولیاں اپنے مخصوص مقام کے اندر رکھنا یا اپنے منہ میں اپنے گالوں اور نچلے جبڑے یا مسوڑھوں کے درمیان رکھنا۔ دونوں طریقے بہت مؤثر ہیں:

vaginaاگر misoprostolاپنے مخصوص مقام میں رکھنی ہو:

  • پیشاب کرلیں اور اپنے ہاتھ صابن اور پانی سے دھولیں *
  • چت لیٹ جائیں اور انگلیوں کی مدد سے 4 گولیاں اپنے مخصوص مقام کے اندر داخل کریں۔ ضروری نہیں کہ گولیاں مخصوس مقام کے اندر کسی خاص جگہ رکھی جائیں، بس اتنا اوپر جہاں تک آپ کی انگلی آسانی سے پہنچ جائے۔
  • 30 منٹ تک لیٹی رہیں۔ *

mouthاگر misoprostolاپنے منہ میں رکھنی ہو:

  • اپنے منہ کو نم آلود کرنے کے لیے پانی پئیں۔ 4 گولیاں اپنے گال اور نچلے دانتوں یا مسوڑھوں کے درمیان میں رکھیں( دونوں طرف دو گولیاں)
  • انہیں30منٹ تک اپنے گالوں میں رکھیں۔ ہوسکتاہے وہ گھلنے کے دوران آپ کے منہ کو خشک کردیں یا چاک جیسا ذائقہ محسوس ہو۔ 30منٹ تک کچھ کھانے پینے سے گریز کریں۔
  • 30 منٹ بعد پانی سے کلی کریں اور گولیوں کا بچا کھچا حصہ نگل لیں۔

اس کے بعد؟

عموماً ایک سے دو گھنٹے کے اندر آپ کو اینٹھن اور بلیڈنگ شروع ہوجائے گی۔ آپ جو جی چاہے کھا پی سکتی ہیں لیکن آپ کو اس وقت تک کسی آرام دہ، الگ تھلگ جگہ رہنے کی منصوبہ بندی کرنی چاہیے، جب تک آپ خود کو بہتر محسوس نہ کریں۔آپ درد پر قابو پانے کے لیے ibuprofenلے سکتی ہیں۔

مزید تفصیلات کے لیے صفحہ “ذیلی اثرات” ملاحظہ کریں۔

: قدم4

اگر آپ نے اسقاط کی گولیاں mifepristoneاور misoprostolاستعمال کی ہیں تو آپ کوغالباً فالواپ وزٹ کے لیے ماہر صحت کے پاس جانے کی ضرورت نہیں ہے۔ یہ یقینی بنائیں کہ آپ کو حمل کی علامات محسوس نہیں ہورہی ہیں، آپ خود کو تندرست وتوانا محسوس کررہی ہیں اور بلیڈنگ زیادہ نہیں ہے۔ یہ ادویات اتنی مؤثر ہیں کہ عالمی ادارہ صحت سفارش کرتا ہے کہ آپ کوصرف ایسی صورت میں فالو اپ کی ضرورت ہے جب:

  • ٭ آپ خود کو بیمار محسوس کررہی ہو اوردو یا تین دن کے بعد بھی آپ کا درد کم نہیں ہورہاہے۔ اگر ایسا ہوتو فوراً طبی امداد طلب کریں۔
  • ٭ آپ اسقاط کی گولیاں لینے کے دوہفتے بعد بھی حمل کی علامات محسوس کررہی ہیں۔
  • ٭ آپ کو کثرت سے بلیڈنگ ہورہی ہے اوردوہفتے بعد بھی کم نہیں ہورہی۔

نوٹ: آپ کے اسقاط کے دوہفتے بعد بھی آپ کے جسم میں ہارمونز کی موجودگی وجہ سے پریگنینسی ٹیسٹ مثبت آئے گا۔ اگر آپ گولیاں استعمال کرنے کے بعد بھی بدستور حمل کی علامات محسوس کررہی ہوں( چھاتیوں کا پلپلاپن، متلی، چکر وغیرہ) تو ڈاکٹر کے پاس جائیے۔

اختیار2: تنہا Misoprostol

یہ ہدایات اس مفروضے پر مبنی ہیں کہ آپ 12عدد misoprostol گولیاں استعمال کرتی ہیں جن میں ہرایک mcg 200 کی ہے۔ misoprostol استعمال کرنے کے دو طریقے ہیں: گولیاں اپنے مخصوص مقام کے اندر رکھنا یا اپنے منہ میں اپنے گالوں اور نچلے جبڑے یا مسوڑھوں کے درمیان رکھنا۔ دونوں طریقے بہت مؤثر ہیں:

قدمa1: پہلی4 گولیوں کا استعمال

vagina اگر آپ انہیں اپنے مخصوص مقام کے اندر ڈالنا چاہیں توپہلے یقینی بنائیں کہ پیشاب کرلیں اور اپنے ہاتھ صابن اور پانی سے دھولیں۔ چت لیٹ جائیں اور انگلیوں کی مدد سے 4 گولیاں اپنے مخصوص مقام کے اندر داخل کریں۔ ضروری نہیں کہ گولیاں مخصوس مقام کے اندر کسی خاص جگہ رکھی جائیں، بس اتنا اوپر جہاں تک آپ کی انگلی آسانی سے پہنچ جائے۔ آئندہ 30 منٹ تک لیٹی رہیں۔


mouth
اگر آپ گولیاں اپنے منہ میں رکھناچاہیں تو انہیں ا پنے گال اور نچلے دانتوں یا مسوڑھوں کے درمیان میں رکھیں ( دونوں طرف دو گولیاں)اور 30 منٹ تک وہیں رہنے دیں۔ یہ گولیاں ہوسکتاہے گھلنے کے دوران آپ کے منہ کو خشک کردیں یا چاک جیسا ذائقہ محسوس ہو۔ 30 منٹ تک کچھ کھانے پینے سے گریز کریں۔ یہ وقت گزرنے کے بعد پانی سے کلی کریں اور گولیوں کا بچا کھچا حصہ پانی کے گھونٹ کے ساتھ نگل لیں۔

قدم b1: قدم2پر عمل کرنے سے پہلے3-4 گھنٹے انتظار کریں۔

قدم a2: مزید4 گولیاں کرتے ہوئے قدم1دہرائیں۔ اگر آپ گولیاں اپنے مخصوص مقام کے اندر ڈالیں تو 30 منٹ لیٹی رہیں۔ اگر آپ گولیاں اپنے منہ میں رکھنا چاہیں یقینی بنائیں کہ آپ انہیں ا پنے گال اور نچلے دانتوں یا مسوڑھوں کے درمیان میں رکھیں اور پانی کے ساتھ نگلنے سے پہلے30 منٹ تک وہیں رہنے دیں۔

:2b قدم3 پرعمل کرنے سے پہلے3-4 گھنٹے انتظار کریں۔

قدم 3: 4 گولیوں کا آخری سیٹ استعمال کرتے ہوئے قدم1دہرائیں۔ اگر آپ گولیاں اپنے مخصوص مقام کے اندر ڈالیں تو 30 منٹ لیٹی رہیں۔ اگر آپ گولیاں اپنے منہ میں رکھنا چاہیں، یقینی بنائیں کہ آپ انہیں ا پنے گال اور نچلے دانتوں یا مسوڑھوں کے درمیان میں رکھیں اور پانی کے ساتھ نگلنے سے پہلے30منٹ تک وہیں رہنے دیں۔

اس کے بعد؟

عموماً آپ کا جسم ایک سے دو گھنٹے کے اندر گولیوں کا پہلا سیٹ جذب کرلے گا اورآپ کو اینٹھن اور بلیڈنگ شروع ہوجائے گی۔ یہ اینٹھن ہوسکتا ہے عام پیریڈز کے مقابلے میں زیادہ شدید ہو۔ آپ جو جی چاہے کھا پی سکتی ہیں لیکن آپ کو اس وقت تک کسی آرام دہ، الگ تھلگ جگہ رہنے کی منصوبہ بندی کرنی چاہیے، جب تک آپ خود کو بہتر محسوس نہ کریں۔ زیادہ تر خواتین24گھنٹے سے کم میں خود کو بہترمحسوس کرتی ہیں۔آپ درد پر قابو پانے کے لیے ibuprofenیا میڈیکل اسٹور پر دستیاب کوئی اور درد کی دوا لے سکتی ہیں۔

مزید تفصیلات کے لیے صفحہ ” ذیلی اثرات“ ملاحظہ کریں ۔

قدم 4: اپنی طبی مددگار(health provider) کے پاس وزٹ کریں:

اگر آپ نے صرف misoprostolاستعمال کی ہے ، تو بہتر ہے کہ گولیاں لینے کے 2-3 ہفتے بعد کوئی مڈوائف، نرس یا ڈاکٹر آپ کا معائنہ کرے۔ پیڑو کے معائنے کے ذریعے وہ بتانے کے قابل ہوں گے کہ کیا آپ اب بھی حاملہ ہیں۔ اگر آپ پیڑو کا معائنہ نہ کرانا چاہیں تو آپ الٹرا ساؤنڈ (اگر دستیاب ہو) کی درخواست کرسکتی ہیں۔ ہم حوصلہ افزائی کرتے ہیں کہ اگر ممکن ہوتو اپنی ہیلتھ پرووائیڈر کو بتائیں کہ آپ نے اسقاط کی گولیاں استعمال کی ہیں۔ اگر آپ سمجھیں کہ یہ بتانا غیر محفوظ ہے، یا آپ جہاں مقیم ہیں وہاں اسقاط پر پابندی ہو، تو آپ انہیں بتائیں کہ آپ کا خیال ہے آپ حمل سے تھیں اور پھر آپ کو بلیڈنگ ہوگئی، یا آپ کہہ سکتی ہیں کہ آپ کو ایسی بلیڈنگ ہوئی ہے جو آپ کے نارمل پیریڈز سے کچھ مختلف ہے۔

آپ کو ایسی صورت میں لازماً اپنی ہیلتھ پرووائیڈر کے پاس جانا چاہیے جب:

  • ٭ آپ خود کو بیمار محسوس کررہی ہواوردو یا تین دن کے بعد بھی آپ کا درد کم نہیں ہورہاہے۔ اگر ایسا ہوتو فوراً طبی امداد طلب کریں۔
  • ٭ آپ اسقاط کی گولیاں لینے کے دو ہفتے بعد بھی حمل کی علامات محسوس کررہی ہیں۔
  • ٭ آپ کو کثرت سے بلیڈنگ ہورہی ہے اور دو ہفتے بعد بھی کم نہیں ہورہی۔

نوٹ: آپ کے اسقاط کے دوہفتے بعد بھی آپ کے جسم میں ہارمونز کی موجودگی وجہ سے پریگنینسی ٹیسٹ مثبت آئے گا۔ اگر آپ گولیاں استعمال کرنے کے بعد بھی بدستور حمل کی علامات محسوس کررہی ہوں( چھاتیوں کا پلپلاپن، متلی، چکر وغیرہ) تو ڈاکٹر کے پاس جائیے۔