ہم اسقاط کی گولی کے استعمال کے بارے میں آپ کے تمام سوالات کا جواب دینے کے لیے ایک بین الاقوامی ذریعے کے طور پر یہاں موجود ہیں ۔ اسقاط کے حوالے سے ہر ملک کے اپنے ضوابط، قوانین اور تصورات ہیں۔ غلط معلومات رفع کرنا اور اسقاط کی گولی کے استعمال کے بارے میں حقائق میں آپ کو شریک کرنا ہمارا نصب العین ہے، کیا پہلے سے ذہن میں رکھا جائے، گولیاں کہاں سے حاصل کی جائیں، انہیں کس طرح محفوظ انداز میں استعمال کیا جائے ، کیا توقع رکھی جائے اور

کب طبی مدد حاصل کی جائے۔
MifepristoneاورMisoprostolاسقاط کے لیے استعمال کی جانے والی سب سے عام دوائیں ہیں۔ ہم دونوں طریقوں( MifepristoneاورMisoprostol ملا کر اور تنہاMisoprostol) ، بشمول گولی لینے کے طریقے کی وضاحت کریں گے، تاکہ آپ بحفاظت اسقاط پر عمل درآمد کرسکیں۔

چیک لسٹ:

آپ کو گولیاں لینے سے پہلے آپ کو کیا تیاری کرنی چاہیے:

  • کیا یہ آپ کے لیے محفوظ ہے؟ آگے بڑھنے سے پہلے“غوروفکر” والا صفحہ پڑھیں۔*
  • پیڈز
  • وافر مقدار میں پینے کا پانی*
  • ہلکی، غذائیت بخش خوراک*
  • Ibuprofenیا درد کی کوئی اور دوا*
  • میڈیکل پروفیشنل کا فون نمبر اورایمرجنسی پلان*
  • بااعتماد سہیلی یا گھر کا فرد جو آپ کی مدد کرے۔*