10-13 ہفتوں کے حمل کا گولیوں کے ساتھ طبی اسقاط حمل

10-13 ہفتوں کے درمیان حمل کو اب بھی طبی اسقاط حمل کی گولیوں کے استعمال سے محفوظ اور مؤثر طریقے سے ختم کیا جا سکتا ہے، لیکن کچھ خاص باتوں کو مدنظر رکھنا ضروری ہے۔

Pregnancies between 10-13 weeks

پہلی سہ ماہی اسقاط حمل کی حفاظت ایک ہفتے تک

گولیوں کے ذریعے ہونے والے اسقاط حمل جو حمل کے اوائل میں ہو جاتے ہیں، ان میں میں پیچیدگی کا خطرہ کم ہوتا ہے۔ پیچیدگیوں کا خطرہ، بشمول نامکمل اسقاط حمل کا خطرہ، حمل کے بڑھنے کے ساتھ ساتھ بڑھ جاتا ہے۔ مثال کے طور پر، 9 ہفتوں کے حمل میں پیچیدگی کی شرح 1% سے کم ہوتی ہے، جب کہ 10-13 ہفتوں کے درمیان کےحمل میں پیچیدگی کی شرح 3% تک ہوتی ہے۔

10 سے 13 ہفتوں کے درمیان اسقاط حمل کے دوران آپ کیا دیکھیں گے؟

طبی اسقاط حمل خون بہنے کا سبب بنے گا۔ یہ آپ کی عام ماہواری کے خون بہنے سے زیادہ ہو سکتا ہے اور اس میں لوتھڑے شامل ہو سکتے ہیں۔ 10-13 ہفتوں کے اسقاط حمل میں، یہ ممکن ہے کہ کوئی ایسی چیز نظر آئے جو حمل کے طور پر پہچانی جا سکے، یا ٹشو یا جمے ہوئے خون کی طرح دکھائی دے۔ یہ عام بات ہے اور آپ کو پریشان نہیں ہونا چاہیے۔ یہ اس بات کی علامت ہے کہ اسقاط حمل متوقع طور پر آگے بڑھ رہا ہے۔ ماہواری کے خون کی طرح، آپ بیت الخلا میں خون کے بڑے لوتھڑے یا بافتوں کو محفوظ طریقے سے ٹھکانے لگا سکتے ہیں۔ اگر آپ کسی ایسے ملک میں رہتے ہیں جہاں اسقاط حمل یا اسقاط حمل کی گولیاں غیر قانونی ہیں، تو یقینی بنائیں کہ آپ نے کسی بھی قابل شناخت چیز کو احتیاط سے ٹھکانے لگا دیا ہے۔

مصنفین:

  • اس ویب سائٹ پر نمایاں کردہ تمام مواد نیشنل ابارشن فیڈریشن، Ipas، عالمی ادارہ صحت، DKT انٹرنیشنل اور carafem کے معیارات اور پروٹوکول کی تعمیل میں HowToUseAbortionPill.org ٹیم کی طرف سے لکھے گئے ہیں۔
  • نیشنل ابارشن فیڈریشن (NAF) شمالی امریکہ میں اسقاط حمل فراہم کرنے والوں کی پیشہ ورانہ ایسوسی ایشن ہے،اور عورت کا حمل گروانے کی تحریک میں قائد ہے۔ HowToUseAbortionPill.org پر موجود مواد 2020کی کلینیکل پالیسی کے رہنما خطوط کے ساتھ منسلک کیا گیا ہے جس کو NAF نے جاری کیا۔
  • Ipas واحد بین الاقوامی تنظیم ہے جو مکمل طور پر محفوظ اسقاط حمل اور مانع حمل کی دیکھ بھال تک رسائی کو بڑھانے پر مرکوز ہے۔ HowToUseAbortionPill.org پر موجود مواد تولیدی صحت 2019 میں کلینیکل اپڈیٹس کے ساتھ منسلک کیا گیا ہے جس کو Ipas نے جاری کیا۔
  • عالمی ادارہ صحت (WHO) اقوام متحدہ کی ایک خصوصی ایجنسی ہے جو بین الاقوامی عوامی صحت کے لئے ذمہ دار ہے۔ HowToUseAbortionPill.org پر موجود مواد 2012 محفوظ اسقاط حمل: صحت کے نظام کے لئے تکنیکی اور پالیسی رہنمائی کے ساتھ منسلک کیا گیا ہے جس کو WHO نے جاری کیا۔
  • DKT انٹرنیشنل ایک رجسٹرڈ، غیر منافع بخش ادارہ ہے جس کو 1989 میں قائم کیا تھا تاکہ خاندانی منصوبہ بندی، HIV/ایڈز کی روک تھام اور محفوظ اسقاط حمل کی سب سے بڑی ضروریات کے حامل کچھ بڑے ممالک پر سوشل مارکیٹنگ کی طاقت کو مرکوز کیا جاسکے۔
  • carafem ایک کلینک نیٹ ورک ہے جو آسان اور پیشہ ور اسقاط حمل کی دیکھ بھال اور خاندانی منصوبہ بندی مہیا کرتا ہے تاکہ لوگ اپنے بچوں کی تعداد میں کمی اور وقفہ کاری کرسکیں۔

حوالہ جات: