ہم کون ہیں

ہم کون ہیں

اسقاط حمل کی گولی کا استعمال کیسے کریں (HowToUseAbortionPill) ایک آن لائن کمیونٹی ہے جسے مخلص اور متحرک افراد کے ذریعہ چلایا جاتا ہے جو اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ ہر ایک کو، چاہے وہ کہیں بھی رہتے ہوں، اسقاط حمل کے محفوظ آپشن تک رسائی حاصل حاصل کرنے کا حق ہے۔

about us

ہم کیا کرتے ہیں

اسقاط حمل کی گولی کا استعمال کیسے کریں” (HowToUseAbortionPill) اسقاط حمل کی گولی کے بارے میں حقائق اور معلومات فراہم کرتا ہے۔
کن باتوں پر غور کرنا چاہیے؟
اسقاط حمل کی معیاری گولیاں کہاں سے حاصل کی جائیں؟
انہیں محفوظ طریقے سے کیسے استعمال کیا جائے؟
کیا توقع رکھی جائے، اور اگر ضروری ہو تو طبی مدد کب لی جائے؟
ہم یہاں لوگوں کو وہ معلومات فراہم کرنے کے لیے موجود ہیں جو کسی بھی انسان کو اپنی مرضی سے اسقاط حمل کرنے کے لیے ضروری ہیں۔

ہم کہاں کام کرتے ہیں

حمل کی گولی کیسے استعمال کریں” (HowToUseAbortionPill) ایک عالمی تنظیم ہے – ہمارا مقصد معلومات اور وسائل فراہم کرنا ہے۔
ہماری ویب سائٹ کا 26 زبانوں میں ترجمہ موجود ہے۔
آپکو ایسی زبان چاہیے جو ہماری ویب سائٹ پر موجود نہیں؟ ہم سے info@howtouseabortionpill.org پر رابطہ کریں۔

اعلان:

ویب سائٹ پر موجود معلومات کو یقینی طور پر درست رکھنے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جاتی ہے۔ تاہم، معلومات وقتاً فوقتاً تبدیل ہوتے رہتے ہیں اور مصنفین کسی بھی وقت پیش کی گئی معلومات کی درستگی کے لیے کوئی ذمہ داری قبول نہیں کر سکتے۔

حوالہ جات

  • Abortion Facts. National Abortion Federation;n.d.
  • Assorted Abortion Resources.Guttmacher; n.d.
  • Clinical Practice Handbook for Safe Abortion. Geneva: World Health Organization; 2014.
  • The Abortion Pill: Medical Abortion with Mifepristone and Misoprostol. The Feminist Women’s Health Center; 2010.
  • Using the combination of Mifepristone and Misoprostol: All you need to know. safe2choose; 2015.
  • Using Misoprostol: All you need to know. safe2choose; 2015.
  • Vekemans, M(n.d.) First trimester abortion guidelines and protocols – Surgical and medical procedures. International Planned Parenthood Federation.

مصنفین:

  • اس ویب سائٹ پر نمایاں کردہ تمام مواد نیشنل ابارشن فیڈریشن، Ipas، عالمی ادارہ صحت، DKT انٹرنیشنل اور carafem کے معیارات اور پروٹوکول کی تعمیل میں HowToUseAbortionPill.org ٹیم کی طرف سے لکھے گئے ہیں۔
  • نیشنل ابارشن فیڈریشن (NAF) شمالی امریکہ میں اسقاط حمل فراہم کرنے والوں کی پیشہ ورانہ ایسوسی ایشن ہے،اور عورت کا حمل گروانے کی تحریک میں قائد ہے۔ HowToUseAbortionPill.org پر موجود مواد 2020کی کلینیکل پالیسی کے رہنما خطوط کے ساتھ منسلک کیا گیا ہے جس کو NAF نے جاری کیا۔
  • Ipas واحد بین الاقوامی تنظیم ہے جو مکمل طور پر محفوظ اسقاط حمل اور مانع حمل کی دیکھ بھال تک رسائی کو بڑھانے پر مرکوز ہے۔ HowToUseAbortionPill.org پر موجود مواد تولیدی صحت 2019 میں کلینیکل اپڈیٹس کے ساتھ منسلک کیا گیا ہے جس کو Ipas نے جاری کیا۔
  • عالمی ادارہ صحت (WHO) اقوام متحدہ کی ایک خصوصی ایجنسی ہے جو بین الاقوامی عوامی صحت کے لئے ذمہ دار ہے۔ HowToUseAbortionPill.org پر موجود مواد 2012 محفوظ اسقاط حمل: صحت کے نظام کے لئے تکنیکی اور پالیسی رہنمائی کے ساتھ منسلک کیا گیا ہے جس کو WHO نے جاری کیا۔
  • DKT انٹرنیشنل ایک رجسٹرڈ، غیر منافع بخش ادارہ ہے جس کو 1989 میں قائم کیا تھا تاکہ خاندانی منصوبہ بندی، HIV/ایڈز کی روک تھام اور محفوظ اسقاط حمل کی سب سے بڑی ضروریات کے حامل کچھ بڑے ممالک پر سوشل مارکیٹنگ کی طاقت کو مرکوز کیا جاسکے۔
  • carafem ایک کلینک نیٹ ورک ہے جو آسان اور پیشہ ور اسقاط حمل کی دیکھ بھال اور خاندانی منصوبہ بندی مہیا کرتا ہے تاکہ لوگ اپنے بچوں کی تعداد میں کمی اور وقفہ کاری کرسکیں۔