اسقاط حمل کی گولیاں استعمال کرنے کے بعد

طبی اسقاط حمل کے دو طریقہ کار ہیں – مفپرسٹون (mifepristone) اور (misoprostol) مسوپروسٹول ایک ساتھ یا صرف مسوپروسٹول (misoprostol) ۔ دونوں طریقے بہت موثر ہیں۔ اسقاط حمل کی گولیاں لینے کے بعد جو کچھ آپ محسوس کر سکتے ہیں وہ مختلف ہو سکتا ہے۔

اسقاط حمل کی گولیاں لینے کے بعد کی علامات اور اسقاط حمل کی گولی کے ضمنی اثرات
پیچیدگی کی علامات کیا ہیں؟
After Use Pills

اسقاط حمل کی گولیاں استعمال کرنے کے بعد آپ کیا محسوس کر سکتے ہیں؟

مفپرسٹون (Mifepristone) لینے کے بعد

مفپرسٹون (Mifepristone) لینے کے بعد ہلکا سا خون بہہ سکتا ہے۔ تاہم، اگر کوئی خون نہیں آتا تو یہ بھی نارمل ہے۔

مسوپروسٹول (Misoprostol) لینے کے بعد

درد اور خون بہنا اہم اثرات ہیں۔ یہ علامات مفید ہیں کیونکہ یہ ظاہر کرتی ہیں کہ دوائیں کام کر رہی ہیں۔ لیکن آپ کو کتنا درد اور خون بہہ رہا ہوگا؟

کچھ لوگوں کو شدید درد ہوتا ہے – ماہواری کے درد سے کہیں زیادہ تکلیف دہ (اگر آپ کو ماہواری میں درد ہوتا ہے)۔

کچھ لوگوں کے لیے، عام ماہواری سے زیادہ خون بہتا ہے۔ مسوپروسٹول لینے کے پہلے چند گھنٹوں میں خون کے لوتھڑے کا بہنا بھی عام ہے۔ لوتھڑے کے سائز کا انحصار اس بات پر ہوگا کہ حمل کتنے عرصہ کا تھا۔

کچھ لوگوں کے لیے، درد ہلکا ہوتا ہے اور خون بہنا بھی عام ماہواری کی طرح ہوتا ہے۔ اگر آپ کو معمول سے زیادہ خون بہہ رہا ہو اور درد ہو رہا ہو تو گھبرائیں نہیں۔

اگر آپ کو شدید درد کا سامنا ہے تو، آئی بروفین (ibuprofen) درد سے نمٹنے کے لیے ایک اچھی دوا ہے۔ یہ زیادہ تر ممالک میں بہ آسانی میڈیکل سٹورز پر (بغیر کسی نسخے کے) ibuprofen 200 mg کی گولی مل جاتی ئے۔ ہر 6-8 گھنٹے میں 3-4 گولیاں (200 ملی گرام کی ایک گولی) لیں۔ اس سے درد میں کمی ہوگی۔

آپ اپنی مرضی کے مطابق کھا اور پی سکتے ہیں۔

جب تک کہ آپ بہتر محسوس نہیں کرتے کسی آرام دہ جگہ پر رہنے کی کوشش کریں۔

آپ کو 24 گھنٹوب جے اندر بہتر محسوس کرنا چاہئے۔

نوٹ:

آپ کے اسقاط حمل کے 3-4 ہفتے بعد، حمل کا ٹیسٹ منفی ہو جائے گا۔ بعض اوقات آپ کے جسم میں طویل ہارمونز کی وجہ سے ٹیسٹ اب بھی مثبت ہو سکتا ہے، اور بعض صورتوں میں یہ 6 ہفتوں تک مثبت رہ سکتا ہے۔ اگر آپ گولیاں استعمال کرنے کے بعد بھی حمل کی علامات (چھاتی میں نرمی، متلی، تھکاوٹ وغیرہ) محسوس کرتے رہتے ہیں، تو یہ چیک کرنے کے لیے الٹراساؤنڈ کروائیں کہ آیا اسقاط حمل کامیاب رہا ہے۔

پیچیدگیوں کی علامات کیا ہیں؟

حمل کے دوران، مندرجہ بالا علامات عام ہیں. لیکن خبردار رہیں، ذیل میں کچھ علامات ہیں جن سے آپ کو پیچیدگی کا خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔

بہت زیادہ خون بہنا۔

اگر آپ خون کے بہاو سے 2 ریگولر پیڈ فی گھنٹہ لگاتار 2 گھنٹے تک بھگو دیتے ہیں جب آپ کو لگتا ہے کہ آپ کا حمل ختم ہو چکا ہے تو یہ بہت زیادہ خون بہہ رہا ہے۔ اگر آپ کو اتنا خون بہہ رہا ہے تو آپ کو طبی مدد حاصل کرنی چاہیے۔ پیڈ بھگونے کا مطلب یہ ہے کہ پیڈ خون سے مکمل طور پر بھیگ گیا ہے، سامنے سے پیچھے، اور دونوں اطراف سے۔

شدید درد۔

اگر آپ کو انتہائی شدید درد ہے جو آئی بروفین (ibuprofen) لینے کے بعد بھی ٹھیک نہیں ہوتا ہے تو طبی مدد حاصل کریں۔ اس قسم کے شدید درد کا مطلب یہ ہو سکتا ہے کہ آپ کو اپنی حمل سے متعلق کوئی پیچیدگی ہو سکتی ہے۔ مسلسل درد جو آئی بروفین(ibuprofen) کے ذریعے دور نہیں ہوتا ہے ایک خطرے کی علامت ہو سکتی ہے۔ ہم تجویز کرتے ہیں کہ ایسی کسی بھی تکلیف میں طبی امداد حاصل کریں۔

بہت بیمار محسوس کرنا

جس دن آپ مسوپروسٹول (Misoprostol) لیتے ہیں تو اس دن آپکو آپ کو بخار، متلی اور الٹی ہو سکتی ہے۔ یہ عام بات ہے۔ لیکن اسقاط حمل کی گولیاں استعمال کرنے کے بعد آپ کو ہر روز بہتر اور بہتر محسوس کرنا چاہیے۔ آپ کو بیمار محسوس نہیں کرنا چاہئے۔ اگر آپ مسوپروسٹول (Misoprostol) استعمال کرنے کے بعد کسی بھی دن زیادہ بیمار محسوس کرتے ہیں، تو آپ کو طبی امداد حاصل کرنی چاہیے۔

مصنفین:

  • اس ویب سائٹ پر نمایاں کردہ تمام مواد نیشنل ابارشن فیڈریشن، Ipas، عالمی ادارہ صحت، DKT انٹرنیشنل اور carafem کے معیارات اور پروٹوکول کی تعمیل میں HowToUseAbortionPill.org ٹیم کی طرف سے لکھے گئے ہیں۔
  • نیشنل ابارشن فیڈریشن (NAF) شمالی امریکہ میں اسقاط حمل فراہم کرنے والوں کی پیشہ ورانہ ایسوسی ایشن ہے،اور عورت کا حمل گروانے کی تحریک میں قائد ہے۔ HowToUseAbortionPill.org پر موجود مواد 2020کی کلینیکل پالیسی کے رہنما خطوط کے ساتھ منسلک کیا گیا ہے جس کو NAF نے جاری کیا۔
  • Ipas واحد بین الاقوامی تنظیم ہے جو مکمل طور پر محفوظ اسقاط حمل اور مانع حمل کی دیکھ بھال تک رسائی کو بڑھانے پر مرکوز ہے۔ HowToUseAbortionPill.org پر موجود مواد تولیدی صحت 2019 میں کلینیکل اپڈیٹس کے ساتھ منسلک کیا گیا ہے جس کو Ipas نے جاری کیا۔
  • عالمی ادارہ صحت (WHO) اقوام متحدہ کی ایک خصوصی ایجنسی ہے جو بین الاقوامی عوامی صحت کے لئے ذمہ دار ہے۔ HowToUseAbortionPill.org پر موجود مواد 2012 محفوظ اسقاط حمل: صحت کے نظام کے لئے تکنیکی اور پالیسی رہنمائی کے ساتھ منسلک کیا گیا ہے جس کو WHO نے جاری کیا۔
  • DKT انٹرنیشنل ایک رجسٹرڈ، غیر منافع بخش ادارہ ہے جس کو 1989 میں قائم کیا تھا تاکہ خاندانی منصوبہ بندی، HIV/ایڈز کی روک تھام اور محفوظ اسقاط حمل کی سب سے بڑی ضروریات کے حامل کچھ بڑے ممالک پر سوشل مارکیٹنگ کی طاقت کو مرکوز کیا جاسکے۔
  • carafem ایک کلینک نیٹ ورک ہے جو آسان اور پیشہ ور اسقاط حمل کی دیکھ بھال اور خاندانی منصوبہ بندی مہیا کرتا ہے تاکہ لوگ اپنے بچوں کی تعداد میں کمی اور وقفہ کاری کرسکیں۔

حوالہ جات: