اسقاط حمل کی تیاری کیسے کریں۔

اسقاط حمل کروانے سے پہلے پوری طرح آگاہی اور تیاری ضروری ہے۔ اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ نے تمام معلومات کا جائزہ لے لیا ہے اور آپ کے پاس ہر وہ چیز وقت سے پہلے موجود ہے جس کی آپ کو ضرورت پڑ سکتی ہے، بشمول ایک حفاظتی منصوبہ۔ مکمل طور پر آگاہ ہونا ایک محفوظ طبی اسقاط حمل کروانے میں بہت اہم کردار ادا کرتا ہے۔

حمل کا کیلکولیٹر .1
قابل غور باتیں .2
عام مشورہ .3
ایک حفاظتی منصوبہ بنانا .4
Pregnacy calculator

حمل کیلکولیٹر

آپ کے حمل کو کتنا عرصہ ہوگیا ہے؟ تحقیق سے پتہ چلتا ہے طبی اسقاط حمل کی سفارش آخری ماہواری کے بعد 13 ہفتوں کے اندر کی جاتی ہے۔

آپ کے آخری ماہواری کے بعد سے کتنا عرصہ گزر چکا ہے، یہ جاننے کے کیے حمل کا کیلکولیٹر استعمال کریں۔

آیا آپ کا آخری حیض اس دن یا اس کے بعد شروع ہوا:

19 ستمبر، 2024

آپ اب بھی اسقاط حمل کی گولیاں استعمال کرنے پر غور کر سکتے ہیں۔

کیا آپ 13 ہفتوں سے زیادہ حاملہ ہیں؟

اسقاط حمل کی گولی کیسے استعمال کریں (HowToUseAbortionPill) پروٹوکول صرف 13 ہفتوں تک کے حمل کے لیے ہے۔ تاہم، اسقاط حمل کی گولیاں بعد میں بھی دوسرے پروٹوکول کے ساتھ لی جا سکتی ہیں۔

مزید معلومات کے لیے، آپ www.womenonweb.org پر ہمارے ساتھیوں سے رابطہ کر سکتے ہیں۔ یا اپنے ملک میں اسقاط حمل کی معلومات کے بارے میں مزید جاننے کے لیے ہمارے کنٹری پروفائلز پر جائیں۔

اسقاط حمل کی گولیاں لینے سے پہلے کی احتیاطی تدابیر

عمومی مشورہ

iconگولیاں استعمال کرنے سے پہلے کچھ کھا لیں۔ اسقاط حمل سے کرواتے وقت آپ کے پیٹ میں کچھ خوراک ہونا بہتر ہے۔
iconپورے عمل کے دوران وافر مقدار میں پانی پائیں۔ ہائیڈریٹ رہنے سے درد میں مدد ملے گی۔
iconجب آپ مسوپروسٹول (misoprostol) گولیاں استعمال کریں، تو ایسے جگہ کا انتخاب کریں جہاں آپ کی رازداری ہے، جیسے کہ آپکا گھر۔ ایسی جگہ جہاں آپ گولیاں لینے کے بعد چند گھنٹے لیٹ سکیں۔
iconاس عمل سے گزرتے ہوئے آس پاس کسی معاون شخص کا ہونا مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔
iconمسوپروسٹول (misoprostol) استعمال کرنے سے پہلے آئیبپروفین (ibuprofen) لینے پر غور کریں تاکہ کریمپ کے درد کو کم کرنے میں مدد ملے۔
iconکسی بھی طبی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے حمل کی گولیاں لینے سے پہلے مکمل منصوبہ بندی کرلیں.

ایک حفاظتی منصوبہ بنانا

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے مطابق گولیوں کے ذریعے اسقاط حمل بہت محفوظ ہے اور پیچیدگیاں بہت کم ہوتی ہیں۔ تاہم، اگر ضرورت ہو تو طبی ایمرجنسی کے لیے تیار رہنا اچھا ہے، ضرورت پڑنے پر اپنا حفاظتی منصوبہ بنانے میں مدد کے لیے ذیل میں ہمارے سوالات پر غور کریں۔

حوالہ جات:

HowToUseAbortionPill.org ایک رجسٹرڈ U.S میں مقیم 501c(3) غیر منافع بخش تنظیم سے وابستہ ہے۔
HowToUseAbortionPill.org صرف معلوماتی مقاصد کے لئے بنایا ہوا مواد فراہم کرتا ہے اور یہ کسی میڈیکل تنظیم سے وابستہ نہیں ہے۔

    منجانب وومن فرسٹ ڈیجیٹل (Women First Digital)