اسقاط حمل سے قبل، گولیاں استعمال کرنے سے پہلے ہمارے مشورے کو پڑھیں۔
اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ:
۱- آپ 13 ہفتوں سے کم حاملہ ہیں (91 دن)۔
۲- آپ نے ہمارے تمام تحفظات اور عمو عمومی مشوروں کا بغور مطالعہ کرلیا ہے۔
۳- آپ کے پاس طبی ایمرجنسی کی صورت میں حفاظتی منصوبہ تیار ہے۔
Mifepristone اور Misoprostol کے ساتھ اسقاط حمل کے لیے ہدایات
مفپرسٹون (mifepristone) اورمسوپروسٹول (misoprostol) کے ساتھ اسقاط حمل کے لیے، آپ کو مفپرسٹون (mifepristone) کی ایک دو سو ملی گرام (200mg) کی گولی اور اورمسوپروسٹول (misoprostol) کی چار سے آٹھ مائکرو ملی گرام (200mcg) گولیاں لینے کی ضرورت ہوگی۔ -اسقاط حمل کے دوران درد کو سنبھالنے میں مدد کے لیے آپ کو آئیبوپروفین (ibuprofen) کی طرح ایک درد کش دوا بھی لینا ہوگی۔ اسیٹیمنوفین (Acetaminophen) اور پیراسیٹامول اسقاط حمل کے دوران درد کو کم کرنے کے لیے کام نہیں کرتی ہے اس لیے ان کے استعمال کی سفارش نہیں کی جاتی ہے۔
ذیل میں بتایا گیا ہے کہ حمل کو ختم کرنے کے لیے مفپرسٹون (mifepristone) اور اورمسوپروسٹول(misoprostol) کو ایک ساتھ کیسے لیا جاتا ہے۔
مرحلہ نمبر 1:
Mifepristone کی ایک 200mg گولی پانی کے ساتھ نگل لیں۔
مرحلہ نمبر 2:
24 سے 48 گھنٹے انتظار کریں۔
مرحلہ نمبر 3:
میسوپروسٹول کی 4 گولیاں (فی گولی 200 ایم سی جی) اپنی زبان کے نیچے رکھیں اور اسے 30 منٹ تک زبان کے نیچے رکھیں کیونکہ وہ گھل جاتی ہیں۔ آپ کو ان 30 منٹوں تک نہ بولنا چاہئے اور نہ ہی کھانا چاہئے، اس لئے کسی ایسی جگہ پر خاموش رہنا اچھا ہے جہاں آپ پریشان نہ ہوں۔ 30 منٹ کے بعد، تھوڑا سا پانی پی لیں اور گولیوں میں سے جو کچھ بچا ہے اسے نگل لیں۔ ibuprofen جیسی درد کش دوا لینے کا بھی یہ اچھا وقت ہے، کیونکہ جلد ہی درد شروع ہو جائے گا۔ آپ کو مسوپروسٹول کی 4 گولیاں استعمال کرنے کے 3 گھنٹے کے اندر خون بہنا اور درد شروع ہو جانا چاہیے۔
مرحلہ نمبر 4:
مسوپروسٹول (misoprostol) کی 4 گولیاں لینے کے 24 گھنٹے بعد، اگر آپ کا خون بہنا شروع نہیں ہوا، یا اگر آپ کو یقین نہیں ہے کہ اسقاط حمل نے کام کیا ہے، تو اپنی زبان کے نیچے مسوپروسٹول (misoprostol) کی مزید 4 گولیاں رکھیں۔ انہیں 30 منٹ تک وہاں رکھیں جب وہ تحلیل ہوجائیں۔ 30 منٹ کے بعد، تھوڑا سا پانی پی لیں اور گولیوں میں سے جو کچھ بچا ہے اسے نگل لیں۔
Mifepristone اور Misoprostol کے زریعے اسقاط حمل کے لیے دیگر ہدایات:
یہاں جانیں کہ مفپرسٹون (mifepristone) اور مسوپروسٹول (misoprostol) لینے کے بعد کن اثرات کی امید رکھی جائے۔
اگر آپ کو شدید درد کا سامنا ہے تو، آئیبپروفین (ibuprofen )درد سے نمٹنے کے لیے ایک اچھی دوا ہے۔ زیادہ تر ممالک میں یہ کسی بھی دکان پر (بغیر کسی نسخے کے) (200mg ) دو سو ملی گرام کی گولی خرید سکتے ہیں۔ ہر 6-8 گھنٹے میں 3-4 گولیاں (فی گولی 200 ملی گرام ) لیں۔ اگر آپ کو درد سے نجات کے لیے کسی اضافی چیز کی ضرورت ہو تو، آپ ہر 6-8 گھنٹے میں ٹائیلینول تین سو پچیس ملی گرام (Tylenol 325 mg) کی 2 گولیاں بھی استعمال کر سکتے ہیں۔
اگر آپ اسقاط حمل کے عمل کے بارے میں فکر مند ہیں اور اضافی مدد چاہتے ہیں، تو آپ مندرجہ ذیل ویب سائٹس پر ہمارے ساتھیوں سے رابطہ کر سکتے ہیں۔
www.safe2choose.org, www.womenhelp.org یا www.womenonweb.org.
اگر آپ نے اسقاط حمل کی گولیاں مفپرسٹون (mifepristone) اور مسوپروسٹول (misoprostol) استعمال کی ہیں، تو شاید آپ کو فالو اپ وزٹ کے لیے ڈاکٹر سے ملنے کی ضرورت نہیں ہے۔ یہ ادویات اتنی موثر ہیں کہ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن تجویز کرتی ہے کہ آپ کو صرف اس صورت میں فالو اپ کرنے کی ضرورت ہے جب:
۱- آپ بیمار محسوس کرتے ہیں، یا آپ کا درد 2 یا 3 دنوں کے بعد بھی بہتر نہیں ہو رہا ہے۔ اگر ایسا ہوتا ہے تو، فوری طور پر طبی خدمات طلب کریں۔
۲- اسقاط حمل کی گولیاں لینے کے دو ہفتے بعد بھی آپ کو حمل کی علامات محسوس ہوتی ہیں۔
۳- آپ کا خون بہت زیادہ بہہ رہا ہے اور 2 ہفتوں کے بعد بھی خون کا بہاو کم نہیں ہو رہا ہے۔
صرف Misoprostol کے زریعے اسقاط حمل کے لیے ہدایات۔
اسقاط حمل شروع کرنے سے پہلے اور حمل کی گولی استعمال ک رنے سے پہلے اس بات کو یوینی بنا کیں کہ آپ نے ہماری ہدایات بغور پڑھ لی ہیں۔
یقینی بنائیں کہ:
۱- آپ 13 ہفتوں سے کم حاملہ ہیں (91 دن)۔
۲- آپ نے ہمارے تمام تحفظات اور عمومی ہدایات کا جائزہ لیا ہے۔
۳- آپ کے پاس طبی ہنگامی صورت حال میں ایک حفاظتی منصوبہ تیار ہے۔
۴- اگر آپ کی علاقے میں مفپرسٹون (mifepristone) دستیاب نہیں ہے تو، آپ حمل کو ختم کرنے کے لیے اکیلے مسوپروسٹول (misoprostol) بھی استعمال کر سکتے ہیں۔ صرف مسوپروسٹول(misoprostol) کے ساتھ اسقاط حمل کے لیے، آپ کو مسوپروسٹول(misoprostol) کی (200mcg) کی بارہ گولیاں لینے کی ضرورت ہوگی۔ آپ کو درد کو سنبھالنے میں مدد کے لیے درد کش دوا بھی رکھنی ہو گی، جیسے ibuprofen۔
Acetaminophen اور پیراسیٹامول اسقاط حمل کے دوران درد کے لیے کام نہیں کرتے اس لیے ان کی سفارش نہیں کی جاتی ہے۔
یہاں یہ ہے کہ حمل کو ختم کرنے کے لیے اکیلے مسوپروسٹول کا استعمال کیسے کیا جاتا ہے:
مرحلہ نمبر 1:
“میسوپروسٹول کی 4 گولیاں (فی گولی 200 ایم سی جی) اپنی زبان کے نیچے رکھیں اور اسے 30 منٹ تک زبان کے نیچے رکھیں کیونکہ وہ گھل جاتی ہیں۔ آپ کو ان 30 منٹوں تک نہ بولنا چاہئے اور نہ ہی کھانا چاہئے، اس لئے کسی ایسی جگہ پر خاموش رہنا اچھا ہے جہاں آپ پریشان نہ ہوں۔ 30 منٹ کے بعد، تھوڑا سا پانی پی لیں اور گولیوں میں سے جو کچھ بچا ہے اسے نگل لیں۔ ibuprofen جیسی درد کش دوا لینے کا بھی یہ اچھا وقت ہے، کیونکہ جلد ہی درد شروع ہو جائے گا۔ آپ کو مسوپروسٹول کی 4 گولیاں استعمال کرنے کے 3 گھنٹے کے اندر خون بہنا اور درد شروع ہو جانا چاہیے۔
مرحلہ نمبر 2:
3 گھنٹے انتظار کریں۔
مرحلہ نمبر 3:
اپنی زبان کے نیچے 4 مسوپروسٹول گولیاں (200mcg کی ایک گولی) رکھیں اور انہیں 30 منٹ تک پکڑے رکھیں جب تک کہ وہ گھل نہ جائیں۔
مرحلہ نمبر 4:
مزید 3 گھنٹے انتظار کریں۔
مرحلہ نمبر 5:
۱- اپنی زبان کے نیچے 4 مسوپروسٹول گولیاں (200mcg کی ایک گولی) رکھیں اور انہیں 30 منٹ تک پکڑے رکھیں جب تک کہ وہ گھل نہ جائیں۔
۲- گولیاں لینے کے دوران ہی آپ کو خون بہنا اور درد شروع ہوجانا چاہیے۔ پوری 12 گولیاں لینا یقینی بنائیں، یہاں تک کہ اگر بارہ گولیاں لینے سے پہلے خون بہنا شروع ہوگیا ہے تب بھی آپ بارہ گولیاں لیں۔
مسوپروسٹول (Misoprostol) کے زریعے اسقاط حمل کے لیے دیگر ہدایات:
یہاں جانیں کہ مفپرسٹون (mifepristone) اور مسوپروسٹول (misoprostol) لینے کے بعد کن اثرات کی امید رکھی جائے۔
اگر آپ کو شدید درد کا سامنا ہے تو، آئیبپروفین (ibuprofen ) درد سے نمٹنے کے لیے ایک اچھی دوا ہے۔ زیادہ تر ممالک میں یہ کسی بھی دکان پر (بغیر کسی نسخے کے) (200mg ) دو سو ملی گرام کی گولی خرید سکتے ہیں۔ ہر 6-8 گھنٹے میں 3-4 گولیاں (فی گولی 200 ملی گرام ) لیں۔ اگر آپ کو درد سے نجات کے لیے کسی اضافی چیز کی ضرورت ہو تو، آپ ہر 6-8 گھنٹے میں ٹائیلینول تین سو پچیس ملی گرام (Tylenol 325 mg) کی 2 گولیاں بھی استعمال کر سکتے ہیں۔
اگر آپ اسقاط حمل کے عمل کے بارے میں فکر مند ہیں اور اضافی مدد چاہتے ہیں، تو آپ مندرجہ ذیل ویب سائٹس پر ہمارے ساتھیوں سے رابطہ کر سکتے ہیں۔
www.safe2choose.org, www.womenhelp.org یا www.womenonweb.org.
اگر آپ نے اسقاط حمل کی گولیاں مفپرسٹون (mifepristone) اور مسوپروسٹول (misoprostol) استعمال کی ہیں، تو شاید آپ کو فالو اپ وزٹ کے لیے ڈاکٹر سے ملنے کی ضرورت نہیں ہے۔ یہ ادویات اتنی موثر ہیں کہ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن تجویز کرتی ہے کہ آپ کو صرف اس صورت میں فالو اپ کرنے کی ضرورت ہے جب:
۱- آپ بیمار محسوس کرتے ہیں، یا آپ کا درد 2 یا 3 دنوں کے بعد بھی بہتر نہیں ہو رہا ہے۔ اگر ایسا ہوتا ہے تو، فوری طور پر طبی خدمات طلب کریں۔
۲- اسقاط حمل کی گولیاں لینے کے دو ہفتے بعد بھی آپ کو حمل کی علامات محسوس ہوتی ہیں۔
۳- آپ کا خون بہت زیادہ بہہ رہا ہے اور 2 ہفتوں کے بعد بھی خون کا بہاو کم نہیں ہو رہا ہے۔
مصنفین:
- اس ویب سائٹ پر نمایاں کردہ تمام مواد نیشنل ابارشن فیڈریشن، Ipas، عالمی ادارہ صحت، DKT انٹرنیشنل اور carafem کے معیارات اور پروٹوکول کی تعمیل میں HowToUseAbortionPill.org ٹیم کی طرف سے لکھے گئے ہیں۔
- نیشنل ابارشن فیڈریشن (NAF) شمالی امریکہ میں اسقاط حمل فراہم کرنے والوں کی پیشہ ورانہ ایسوسی ایشن ہے،اور عورت کا حمل گروانے کی تحریک میں قائد ہے۔ HowToUseAbortionPill.org پر موجود مواد 2020کی کلینیکل پالیسی کے رہنما خطوط کے ساتھ منسلک کیا گیا ہے جس کو NAF نے جاری کیا۔
- Ipas واحد بین الاقوامی تنظیم ہے جو مکمل طور پر محفوظ اسقاط حمل اور مانع حمل کی دیکھ بھال تک رسائی کو بڑھانے پر مرکوز ہے۔ HowToUseAbortionPill.org پر موجود مواد تولیدی صحت 2019 میں کلینیکل اپڈیٹس کے ساتھ منسلک کیا گیا ہے جس کو Ipas نے جاری کیا۔
- عالمی ادارہ صحت (WHO) اقوام متحدہ کی ایک خصوصی ایجنسی ہے جو بین الاقوامی عوامی صحت کے لئے ذمہ دار ہے۔ HowToUseAbortionPill.org پر موجود مواد 2012 محفوظ اسقاط حمل: صحت کے نظام کے لئے تکنیکی اور پالیسی رہنما ئی کے ساتھ منسلک کیا گیا ہے جس کو WHO نے جاری کیا۔
- DKT انٹرنیشنل ایک رجسٹرڈ، غیر منافع بخش ادارہ ہے جس کو 1989 میں قائم کیا تھا تاکہ خاندانی منصوبہ بندی، HIV/ایڈز کی روک تھام اور محفوظ اسقاط حمل کی سب سے بڑی ضروریات کے حامل کچھ بڑے ممالک پر سوشل مارکیٹنگ کی طاقت کو مرکوز کیا جاسکے۔
- carafem ایک کلینک نیٹ ورک ہے جو آسان اور پیشہ ور اسقاط حمل کی دیکھ بھال اور خاندانی منصوبہ بندی مہیا کرتا ہے تاکہ لوگ اپنے بچوں کی تعداد میں کمی اور وقفہ کاری کرسکیں۔
حوالہ جات:
- “Safe abortion: technical and policy guidance for health systems.” World Health Organization. https://apps.who.int/iris/bitstream/handle/10665/70914/;jsessionid=B7AEEBE4F34809D869F73B1ABA7F6221?sequence=1
- “Clinical updates in reproductive health.” Ipas. https://www.ipas.org/resource/clinical-updates-in-reproductive-health/
- “Providing medical abortion in low-resource settings: An introductory guidebook. Second edition.” Gynuity. https://gynuity.org/assets/resources/clinguide_maguide2nd_edition_en.pdf
- “Clinical policy guidelines for abortion care.” National Abortion Federation (NAF). https://5aa1b2xfmfh2e2mk03kk8rsx-wpengine.netdna-ssl.com/wp-content/uploads/2018_CPGs.pdf