طبی اسقاطِ حمل

طبی اسقاط حمل، جسے دوائی اسقاط حمل بھی کہا جاتا ہے، اس وقت ہوتا ہے جب حمل کو ختم کرنے کے لیے اسقاط حمل کی گولیاں استعمال کی جاتی ہیں۔ آپ طبی اسقاط حمل کی گولی مفپرسٹون (mifepristone ) کو مسوپروسٹل (misoprostol) کے ساتھ، یا صرف مسوپروسٹل (misoprostol) استعمال کر سکتے ہیں۔

گولیاں یا تو اندام نہانی کے طور پر یا زبان کے نیچے لی جا سکتی ہیں۔ تاہم، ہم رازداری کے لیے زیر زبان استعمال تجویز کرتے ہیں۔ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن طبی اسقاط حمل کو خود کی دیکھ بھال والے کام کے طور پر درجہ بندی کرتی ہے جس کے لیے ضروری نہیں کہ اسکے لیے تربیت یافتہ طبی ماہر کی نگرانی کی ضرورت ہو۔ اس کا مطلب ہے کہ یہ عمل گھر میں آرام سے کیا جا سکتا ہے۔ “پل کو کیسے استعمال کریں” (HowToUseAbortionPill) پروٹوکول، 13 ہفتوں تک کے حمل کے لیے ہے۔

About Medical Abortion
How it Works Abortion Pills

طبی اسقاط حمل کی گولیاں کیسے کام کرتی ہیں۔

‎مفپرسٹون حمل کو بڑھنے سے روکتا ہے، اور (بچہ دانی کے داخلی حصے) کو کھولنے میں مدد کرتا ہے۔ مسوپروسٹول بچہ دانی کے سکڑنے کا سبب بنتا ہے، جو آخر کار حمل کو باہر دھکیل دیتا ہے۔ ایک بار جب مسوپروسٹول جسم میں جذب ہو جائے گی، تو درد ہونا اور خون بہنا شروع ہو جائے گا۔ یہ عام طور پر گولیوں کے پہلے سیٹ لینے کے 1 سے 2 گھنٹے کے اندر شروع ہوتا ہے۔ اسقاط حمل عام طور پر مسوپروسٹول کی آخری گولیاں لینے کے 24 گھنٹے کے اندر ہوتا ہے، اکثر یہ اس سے پہلے ہی ہوتا جاتا ہے۔

اسقاط حمل کی گولیاں لینے کے بعد پریشان ہیں؟

مندرجہ ذیل کامیاب اسقاط حمل کو پہچاننے کے چند طریقہ کار ہیں:

  • آپ حمل کے ٹشو کی شناخت کر سکتے ہیں جب یہ گزرتا ہے۔ یہ پتلی جھلیوں کے ساتھ گہرے رنگ کے خون کے لوتھڑے، یا ایک چھوٹی سی تھیلی کی طرح نظر آسکتی ہے جس کے چاروں طرف سفید، ہلکی پھولی ہوئی پرت ہو۔ حمل کی عمر کے لحاظ سے، یہ آپ کے ناخن سے چھوٹا، یا آپ کے انگوٹھے کے سائز تک ہوسکتا ہے۔
  • اسقاط حمل کے دوران خون بہنا اکثر ماہواری کی طرح ہوتا ہے، یا اس سے زیادہ بھی ہوسکتا ہے۔
  • آپ کے حمل کی علامات میں بہتری آئے گی۔ چھاتی میں درد، متلی اور تھکاوٹ جیسی چیزیں بہتر ہونے لگیں گی۔

حوالہ جات

HowToUseAbortionPill.org ایک رجسٹرڈ U.S میں مقیم 501c(3) غیر منافع بخش تنظیم سے وابستہ ہے۔
HowToUseAbortionPill.org صرف معلوماتی مقاصد کے لئے بنایا ہوا مواد فراہم کرتا ہے اور یہ کسی میڈیکل تنظیم سے وابستہ نہیں ہے۔

    منجانب وومن فرسٹ ڈیجیٹل (Women First Digital)